ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار:پٹنہ کورٹ میں رشوت کو ختم کرنے کے لیے جج نے دیواروں پر لگوائے پوسٹر

بہار:پٹنہ کورٹ میں رشوت کو ختم کرنے کے لیے جج نے دیواروں پر لگوائے پوسٹر

Wed, 17 Jan 2018 21:03:32    S.O. News Service

پٹنہ ،17؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پٹنہ کے سول کورٹ کی دیواروں پر لگے پوسٹر سے عام لوگوں کا دھیا ن اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ غیر قانونی رقم کی لین دین نہ کریں۔یہ پوسٹیر پٹنہ کے ضلع و سیشن جسٹس کی جانب سے لگوایا گیا ہے۔اس پوسٹیر کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی کام کے لئے رشوت نہ دیں۔سول کورٹ کی دیواروں پر لگے پوسٹرمیں ضلع و سیشن جسٹس پٹنہ کی طرف سے ضروری معلومات کے ذریعہ سے اپیل کی جا رہی ہے۔ آپ سبھی لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عدالت کے ملازمین کے ساتھ غیر قانونی رقم کی لین دین نہ کریں۔اگرکسی بھی شخص یا اور ملازم کے ذریعہ پیشی کے نام پر غیر قانونی رقم کی لین دین کی جاتی ہے تو اس کی اطلاع انتظامیہ کو بلا تاخیر مطلع کریں۔غور طلب ہے کہ ایک چینل کی طرف سے اسٹنگ آپریشن میں کورٹ کے 30 ملازم روپے لیتے نظر آئے تھے۔فوٹیج کو بنیاد پر16لوگوں برخاست کیا جا چکا ہے۔اس کے بعد معاملے کی جانچ پٹنہ کے اے ڈی جے کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔اس دوران بہار کے کئی عدالت میں اس طرح کے کھیل میں کمی آئی ہے۔


Share: